ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار تشدد: نالندہ اور سہسرام میں امن قائم، انٹرنیٹ خدمات بحال

بہار تشدد: نالندہ اور سہسرام میں امن قائم، انٹرنیٹ خدمات بحال

Sun, 09 Apr 2023 11:58:50    S.O. News Service

پٹنہ، 9/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) رام نومی کے دوران بہار کے نالندہ اور سہسرام (ساسارام) میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد ٹھپ انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کے روز بحال کر دی گئیں۔ دریں اثنا، ضلع انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ نادانستہ طور پر بھی اشتعال انگیز اور مذہبی جذبات بھڑکانے والی پوسٹ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔

ہفتہ کی صبح سے نالندہ اور سہسرام ​​میں لوگوں کو انٹرنیٹ سروس کی سہولت ملنا شروع ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ سوشل سائٹ پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اہلکار اشتعال انگیز پوسٹ کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

روہتاس کے ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر کمار نے کہا کہ انتظامیہ مذہبی جذبات کو بھڑکانے والے قابل اعتراض ویڈیوز اور پوسٹوں پر نظر رکھے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔

نالندہ ضلع انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی گروپ یا انفرادی سطح پر کسی بھی قسم کی غلط، گمراہ کن خبر، تصویر یا ویڈیو شیئر کر کے باہمی ہم آہنگی، فرقہ واریت یا امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور تعزیر ہند کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ رام نومی کے دوران ریاست کے نالندہ اور سہسرام ​​میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔


Share: